سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی

07 اگست 2016 (18:54)
سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی

ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے، نو وزرا اور گیارہ معاونین خصوصی نے حلف اٹھایا جبکہ گورنر سندھ عشرت العباد نے ان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وزرا میں منظور وسان، میر ہزار خان، امداد پتافی، فیاض بٹ، محمد علی مالانی، ممتاز جاگرانی، ناصر شاہ، محمد بخش مہر اور جام اکرام شامل ہیں جبکہ معاونین خصوصی میں ریحانہ لغاری، نادر خواجہ، برہان چانڈیو، عابد بھائی، تیمور تالپور، سید قاسم نوید، عمر رحمان ملک، بابر آفندی، ذوالفقار بیہن، شاہد تھاہم اور نوید انتھونی شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ تمام کابینہ کام کرتی ہوئی نظر آئے گی جبکہ کسی سردار کو نہیں بلکہ سندھ کےمنتخب لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.