اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر ، خیبرپختونخوا ، فاٹا، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں مزید بارش کا امکان
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں اتوار کی صبح تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم حوشگوار ہوگیا جس کی وجہ سے چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہفتہ کی شام سے اکثر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم اتوار کی صبح جڑواں شہروں میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور لوگوں نے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ۔ دوسرہ جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن) اور کشمیر میں اکثر مقامات پر ، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن)، فاٹا، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ ظاہرکیا گیاہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن) اور کشمیر میں اکثر مقامات پر ، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن)، فاٹا، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 77، میر پور خاص 40، کراچی (مسرور 38، نارتھ کراچی 22، ایئر پورٹ 08، لانڈھی 01)، شہید بینظیر آباد 18، چھور 14، ٹھٹھہ 08، دادو 06، مٹھی 02، موہنجو داڑو 01 ، سیالکوٹ 37، نور پور تھل 23، منگلا 22، مری 21، چکوال 15، منڈی بہاؤالدین 08، فیصل آباد 02، لاہور 01، بالاکوٹ 34، کاکول 02، کوٹلی 33، مظفر آباد 26، گڑھی دوپٹہ 25، راولاکوٹ 01 ، پاراچنار 3اور بارکھان میں 03 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی گزشتہ روز دالبندین میں 44، تربت، چلاس43 اور نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔