اپوزیشن حکومتی دعوت پر پار لیمانی کمیٹی اجلاس میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ9اگست کو کر یگی

07 اگست 2016 (18:05)
اپوزیشن حکومتی دعوت پر پار لیمانی کمیٹی اجلاس میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ9اگست کو کر یگی

اپوزیشن حکومتی دعوت پر پار لیمانی کمیٹی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ9اگست کو کر یگی ,اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا مشاورتی اجلاس سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہوگا ۔ تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے پار لیمانی کمیٹی میں پانامہ لیکس کے معاملے پر ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے حکومت کی جانب سے اجلاس میں شر کت کیلئے دی جانیوالی دعوت کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا مشاورتی اجلاس9اگست کو طلب کر لیا ہے جس میں تمام اپوزیشن اراکین شر یک ہوں گے اور اسکے بعد اجلاس میں جانے یا نہ جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا ئیگا۔