عمران خان کا 90روز میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹا تھا اب عمران خان احتساب کی تحریک چلانے کا جواز کھو چکے ہیں: پرویز رشید
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا 90روز میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹا تھا اب عمران خان احتساب کی تحریک چلانے کا جواز کھو چکے ہیں‘ کنٹینر پر چڑھنے کی بجائے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈ میں بدعنوانی کا حساب دیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کا 90 روز میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹ تھا اور عمران خان احتساب کی تحریک چلانے کا جواز کھو چکے ہیں۔ عمران خان تحریک سے پہلے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر توجہ دینی چاہئے ورنہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔