ملک کو کرپشن سے بچانے کیلئے تحریک احتساب چلائی ہے, جب تک نواز شریف احتساب کیلئے پیش نہیں ہوتے ہم سڑکوں پر رہیں گے: عمران خان

07 اگست 2016 (17:20)
ملک کو کرپشن سے بچانے کیلئے تحریک احتساب چلائی ہے, جب تک نواز شریف احتساب کیلئے پیش نہیں ہوتے ہم سڑکوں پر رہیں گے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن سے بچانے کیلئے تحریک احتساب چلائی ہے کیونکہ یہ تحریک کرپشن کے کینسر سے ملک کو بچانے والوں کی ہے, ملک کے ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں،آج نواز شریف خود کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے،نوازشریف منی لانڈرنگ،کرپشن تو کرسکتا ہے مگر نظام نہیں بدل سکتا،یہ چھوٹا سا حکمران ٹولہ ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتا ہے مگرنیب کرپشن کی تحقیقات کے بجائے نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچارہی ہے۔اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تحریک احتساب ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا جنون ہے گرمی کی پرواہ کرتے ہیں نہ سردی کی میں آپ سب کو تحریک احتساب میں خوش آمدید کہتا ہوں،ہماری تحریک احتساب کی تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔عمران خان نے کہاکہ رکیں گے نہیں میں آپکے ساتھ کھڑا ہونگا،آج نواز شریف خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے،نواز شریف منی لانڈرنگ کرسکتاہے،کرپشن کرسکتا ہے مگر نظام نہیں بدل سکتا،یہ پیسہ آپکا ہے اس لئے پاکستانیوں یہ جنگ آپ کی ہے اور اپنے پیسوں کی حفاظت آپ نے خود کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو میچ شروع ہونے والا ہے،جب تک نواز شریف احتساب کیلئے پیش نہیں ہوتے ہم سڑکوں پر رہیں گے۔پاکستان کے ادارے آپ پیسوں کی حفاظت نہیں کر رہے ہیں مگر ہم سب تیار ہیں اور تحریک احتساب کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں،نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچا رہی ہے،نیب کو نواز شریف کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی۔عمران خان نے کہا کہ یہ تو ابھی ٹریلر ہے میچ شروع ہونے والا ہے،پاکستان کا نظام نواز شریف کو نہیں پکڑ سکتا کیونکہ اربوں روپے چوری کرنے والے حکومت میں موجود ہیں،نیب کیا صرف پٹواریوں کو پکڑنے کیلئے ہے،نواز شریف سے پوچھیے اربوں روپے کی جائیدادیں اور پیسہ کہاں سے آیا ہے،مگر ایف بی آر مگرمچھوں کو ٹیکس میں بھی چھوٹ دے دیتا ہے،تحریک احتساب ریلی میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی موجود تھے۔