لاہو ر : پنجاب بیت المال کے دفتر میں لگی آگ بجھادی گئی، ریکارڈ خاکستر

07 اگست 2016 (14:39)
لاہو ر : پنجاب بیت المال کے دفتر میں لگی آگ بجھادی گئی، ریکارڈ خاکستر

لاہور کے ایجبرئن روڈ پر واقع محکمہ بیت المال کے دفتر میں آگ لگنے سے اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ بیت المال کے ریکارڈ روم میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اہل علاقہ نے عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھ کر امدادی ٹیموں کو اطلاع دی۔ آتشزدگی کے باعث بیت المال کا اہم ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لےے تحقیقات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔