لاہور:پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی وزیراعظم نوازشریف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کرنے سے متعلق پیر کے روز ریفرنس دائر کرے گی ۔پارٹی کے سربراہ چیف جسٹس(ر) افتخار چوہدری کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس دائر کیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس کی کاپی بھجوا دی گئی ہے جبکہ آج پیر کے روز باضابطہ طور پر ہمارے وکلا ءاسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پیش کریں گے۔جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنے ٹیکسوں کا کہیں ذکر نہیں کیا جبکہ ماضی میں انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے 43 جعلی ناموں سے اکاﺅنٹس کھلوائے .1993سے لے کر آج تک نواز شریف نے اپنے کسی ٹیکس گوشوارے میں ان اثاثوں کاذکر نہیںکیا ۔ ریفرنس میں نواز شریف کے لندن میں4 فلیٹس کا بھی ذکرکیا ہے اور ان سے متعلق نواز شریف اور ان کے خاندان کے متضاد بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38