وفاقی حکومت کی کفایت شعاری کی دوبارہ کوشش‘ نئی آسامیوں‘ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی

07 اگست 2016

اسلام آباد (عمران علی کندی، دی نیشن رپورٹ) حکومت نے 5 پوائنٹ کفایت شعاری کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں نئی اسامیوں اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سکیورٹی اداروں کو بھی نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے اجازت لینا ہو گی۔ وزارت خزانہ کے احکامات کے مطابق سرکاری لنچ، ڈنر ممنوع، جب کہ بجلی اور گیس کا بھی استعمال کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو کفایت شعاری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی، حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ بچت اور کفایت شعاری اور غیر ضروری اخراجات پر قابو حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران بھی ایسے اقدامات کا اعلان کیا تھا لیکن بڑی تبدیلی لانے میں ناکام ہو گئی تھی اور اسحاق ڈار حکومتی اخراجات پورے کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں 261 ارب روپے کا سپلیمنٹری بجٹ لے گئے تھے پابندی کے باوجود وزیراعظم آفس نے گاڑیوں کی خریداری پر 15 ملین، وزارت خزانہ نے 109 ملین اور دفتر خارجہ نے 822 ملین خرچ کئے تھے۔ احکامات کے مطابق سرکاری افسروں کو روزانہ ایک اخبار تک پابند کیا جائے گا۔
پابندی