اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں رنگ بکھرتے رہے، احتجاج، جھڑپیں، 2 مظاہرین ہلاک

07 اگست 2016

لاہور، ریوڈی جنیرو (نمائندہ سپورٹس+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) برازیل میں اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں رنگ بکھرتے رہے، احتجاج، جھڑپوں میں 2 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ ایک مشکوک بیگ تباہ کردیا گیا۔ پاکستانی مناہل سہیل اور حارث بانڈے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکی نے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس کے انعقاد پر برازیل کو 12 ارب ڈالر کا خرچہ کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریو اولمپک گیمز کے انعقاد کے لئے برازیل کافی اخراجات کر چکا ہے۔ ان دنوں برازیل کو بد ترین معاشی بحران کا سامنا بھی ہے۔ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اولمپک گیمز کی کے اخراجات کے باعث برازیل کی حکومت نے صحت، تعلیم اور پولیس کے بجٹ پر چ±ھری چلا دی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 20 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں گزر بسر کر رہے ہیں۔ واضح رہے 2014 میں سوچی ونٹر گیمز دنیا کا مہنگا ترین ایونٹ رہا جس پر روس نے 55 ارب ڈالر خرچ کیے۔اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوتے ہی ریو ڈی جنیرو میں مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔احتجاج کرنے والوں نے سنگین معاشی بحران پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ریو ڈی جنیرو میں کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے میلے کا آغازہوگیا۔اکتیسویں اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب شروع ہوتے ہی احتجاج کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا۔سٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوگئے اورحکومتی پالیسی،سیاسی اور معاشی بحران کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اولمپکس پر بھاری فنڈز خرچ کرنے کے بجائے زندگی کی ضروریات پوری کی جائیں اور تعلیمی نظام بہتر بنایا جائے۔مظاہروں میں شدت آنے کے بعد پولیس نے احتجاج میں شریک افراد کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔ریو اولمپکس کے موقع پرسٹیڈیم کے باہراولمپکس مخالف عوام نے احتجاج بھی کیا۔مظاہرین کا موقف تھا کہ اولمپکس پرخرچ ہونیوالی رقم تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائے۔پولیس کے مطابق اولمپک گیمز کے ایک مقام کے قریب ایک شخص کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ پولیس پر حملہ کر رہا تھا ۔ اس کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم اس نے حملہ کردیا۔تین پولیس اہکاروں نے ایک خاتون کو ایک اور مقام پر روکنے کی کوشش کی تو اس نے بھاگنا شروع کردیا ‘نہ رکنے پر اسے گولی کا نشانہ بنایاگیا جس سے وہ چل بسی ۔ان کی عمر 51برس بتائی جاتی ہے ۔ مینز ریس ٹریک کے نزدیک مشکوک پیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشکوک پیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا جس سے خوف و ہراس پھیل گیا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ارجنٹائن نے گولڈ‘ بیلجیئم نے بھی گولڈ، چین نے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔جنوبی کوریا نے ایک گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
اولمپکس