معلومات کے حصول کی آزادی، اوباما انتظامیہ نے ڈرون پالیسی کا ترمیمی ورژن جاری کردیا

07 اگست 2016
معلومات کے حصول کی آزادی، اوباما انتظامیہ نے ڈرون پالیسی کا ترمیمی ورژن جاری کردیا

واشنگٹن (رائٹرز) اوباما انتظامیہ نے بیرون ممالک ڈرون حملوں کے حوالے سے صدر اوباما کی پالیسی کا ترمیمی ورژن جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ سال اس حوالے سے معلومات کی آزادی کے حوالے سے قانون پیش کیا گیا تھا۔ ”پریزیڈنشل پالیسی گائیڈنس“ اور محکمہ دفاع کی دستاویزات امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج کولین میک ماہن کی جانب سے محکمہ انصاف سے ان کے طلب کئے جانے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ اے سی ایل یو کے ڈپٹی لیگل ڈائریکٹر جمیل جعفر نے کہا ہم ترمیمی پالیسی ورژن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس پالیسی کے جاری کرنے سے اب حکومت کی انسداد دہشت گردی کے جواز کے بارے میں بحث کا موقع مل جائیگا۔