وزیراعظم اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث لاہور نہیں آسکے، مری چلے گئے

07 اگست 2016

لاہور+ مری (خصوصی رپورٹر+ آن لائن) وزیراعظم محمد نوازشریف وفاقی دارالحکومت میں مصروفیات کے باعث گزشتہ روز طے شدہ پروگرام کے مطابق لاہور نہیں آسکے۔ وزیراعظم نے نشتر کالونی میں چند روز قبل بجلی کے ہائی وولٹیج تار ٹوٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءسے تعزیت کیلئے جانا تھا اور لواحقین کو امدادی چیک دینا تھے۔ تاہم انکی جگہ وزیرمملکت پانی و بجلی چودھری عابد شیر علی نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور چیک پیش کئے۔ دریں اثناءآن لائن کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف مری پہنچ گئے۔ وی آئی پی روٹ کے باعث ٹریفک شدید جام ہو گیا گاڑیوں کی 3 کلومیٹر تک لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم/ مصروفیات