عمران‘ قادری پاکستان کو غیرمستحکم کرنیکی سازش کر رہے ہیں‘ بلال بٹ
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے صدر محمد بلال بٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ اطہرممتاز نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ایک منتخب جمہوری حکومت کے خلاف عوام کو اکسا کر ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے ان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ عمران خان اور طاہرالقادری پاکستان کے ناسور بن چکے ہیں ان کے خلاف ریاست کے خلاف سازشیں کرنے اور بغاوت کرنے کے مقدمات درج ہونے چاہئیں۔ عوام وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے زیراہتمام نوازشریف زندہ باد ریلی کے شرکاءسے چوک کچہری پر صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے زیراہتمام رضا ہال کونسل سے چوک کچہری تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ جس میں شہریوں سمیت مختلف رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ جس کی قیادت مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے صدر بلال بٹ اور ضلعی جنرل سیکرٹری اطہرممتاز نے کی۔ ریلی کے شرکاءنے حکومت اور نوازشریف کے حق میں اور عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاءنے کچہری چوک پر عمران خان اور طاہرالقادری کے پتلے بھی نذرآتش کئے۔ ریلی سے شیخ اطہر ممتاز‘ شاہدلودھی‘ راﺅ ابرارعلی‘ افشین بٹ‘ مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین رسالت شیروانی‘ شیخ عمران ارشد چیئرمین‘ راﺅ مظہرالسلام چیئرمین‘ رحمت رحمان‘ چودھری اقبال چیئرمین‘ قسور بھٹی چیئرمین‘ زاہدبشیر ڈپٹی چیئرمین‘ جودت کامران چیئرمین‘ جلیل خان بابر چیئرمین‘ مظفریاسین چیئرمین‘ ملک اسلم ڈوگر چیئرمین‘ سرور انصاری چیئرمین‘ ملک عبدالرحیم چیئرمین‘ جودت کامران چیئرمین‘ رانا امجد علی چیئرمین‘ امجدعلی انصاری چیئرمین‘ نسیم راں چیئرمین‘ عبدالمجید ماجد چیئرمین‘ ارشد میٹ چیئرمین کے علاوہ مسلم لیگی عہدیداران منظورکھوسہ‘ منیر لنگاہ‘ شیخ الطاف‘ ارشد بوٹا‘ جعفرعلیع شاہ‘ کوثر علی شاہ‘ رانا اشتیاق احمد‘ مطیع الحسن بخاری‘ زاہد قریشی‘ عائشہ عبداﷲ‘ عطیہ رب نواز‘ سلیم قریشی‘ مشتاق احمدخان‘ شیخ مقصوداحمد‘ عبدالغفار اعوان‘ آصف کمبوہ‘ طاہر دین‘ حنیف شاہد‘ حمزہ طاہر‘ حبیب پاشا‘ رانا نون‘ ارشدخان‘ رانا نعیم‘ جمیل عباسی‘ فرحان انصاری‘ خالد انصاری‘ اسماعیل چھجرا‘ بشیر چوہان‘ ابوبکر اقبال گجر چیئرمین‘ نازیہ ناز‘ اشرف سروہا سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔