تحریک پاکستان اور اسکے مشاہیر کی زندگی بارے نئی نسل کو آگاہ رکھنا ضروری ہے: میاں ثاقب خورشید

07 اگست 2016
تحریک پاکستان اور اسکے مشاہیر کی زندگی بارے نئی نسل کو آگاہ رکھنا ضروری ہے: میاں ثاقب خورشید

وہاڑی ( نامہ نگار)ممبر پبلک اکا¶نٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان اور اس کے مشاہیر کی زندگی کے بارے میں نئی نسل کو آگاہ رکھنا ضروری ہے ٹی ایم اے وہاڑی کی لائبریر ی میں تحریک پاکستان اور ا سکے مشاہیر کے حوالہ سے کتابوں کی نمائش کے انعقاد کا مقصد لائبریری کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرا کے ان میں تحریک پاکستان جیسا جذبہ ابھارنا ہے یہ بات انہوں نے میونسپل لائبریری میں کتابوں کی نمائش دیکھتے ہوئے کہی اس موقع پر ٹی ایم او را¶ نعیم خالد، لائبریرین سید وقاص شاہ، چودھری سعید اختر ، عمار اعجاز بھی ہمراہ تھے میاں محمد ثاقب خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دوستی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...