ہم سب کو آزادی کی قدر کرنی چاہئے: بیرم خان

07 اگست 2016
ہم سب کو آزادی کی قدر کرنی چاہئے: بیرم خان

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج بیرم خان نے کہا ہے کہ عظیم نعمت آزادی کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خانیوال میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ ضلعی سطح کے اردو ‘ انگلش تقاریر ‘ ملی نغمہ ‘ مشاعرہ اور کوئز مقابلہ جات کے سلسلہ میں تقریب سے بطور مہما ن خصوصی خطاب میں کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ابرار احمد آبی نے کہا کہ طاقت کے زور پر علاقے فتح کرنے کا نام آزادی نہیں بلکہ معاشرے کی اقدار کو مثبت انداز میں بدلنا شمع آزادی ہے ۔پاکستانی معاشرہ اسلامی قدروں پر عمل کرکے ہی دنیا میں اپنا تشخص اجاگر کرسکتا ہے ۔ پرنسپل رانا خلیل احمد ‘پروفیسر محمد یوسف اور پروفیسر احمد نے بھی خطاب کیا ۔ اردو تقاریر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج خانیوال کے محمد علی طاہر نے اول ‘ گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں کے سید مبشر الدین نے دوئم اور پنجاب گروپ آف کالجز جہانیاں کے عاطف عقیل نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی ۔انگریزی تقاریری مقابلوں میں گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال کے قمر الزمان نے پہلی ‘ پنجاب گروپ آف کالجز جہانیاں کے عاطف عقیل نے دوسری اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خانیوال کے محمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ملی نغموں کے مقابلوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں کے تنویر احمد نے پہلی ‘ گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال کے محمد سلمان نے دوسری اور گورنمنٹ کالج جہانیاں کے محمد فیصل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کوئیز پروگرام میں گورنمنٹ کالج آف کامرس کبیر والہ کے شعیب اختر نے پہلی ‘ گورنمنٹ کالج آف کامرس کبیروالہ کے محمد راشد نے دوسری اور گورنمنٹ کالج جہانیاں کے عبید خان نے تیسری پوزیشن لی ۔ جبکہ مشاعرہ پروگرام میں گورنمنٹ کالج آف کامرس کبیروالہ کے طالب علم محمد زمان حیدر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...