تمام ادارے اپنی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں‘ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد

07 اگست 2016

کہروڑپکا(خبرنگار) تمام ادارے اپنی عمارتوں، دفاتر پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں جبکہ عمارتوں پر چراغاں کا اہتمام بھی کریں، تعلیمی ادارے اپنے طالب علموں میں یوم آزادی کے حوالے سے آگاہی، تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلہ جات کا اہتمام بھی کریں ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد نے یوم آزادی کے سلسلے میں تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے شرکا ءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر افتخار، اے ڈی ایل آر ضیغم عباس عدیل احمد ڈپٹی ڈی ای او زنانہ میڈم شاہینہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر الیاس ناصر و دیگربھی موجود تھے ۔اس سلسلے میں سکولوں کے طالب علموں کے مابین تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلہ جات13 اگست کو گورنمنٹ مڈل گرلز سکول بستی اسٹیشن والی میں ہونگے جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ہونگے۔