انجمن طلبہ اسلام نے ہر دور میں طلبہ کی صحیح رہنمائی کی: احسان جٹ

07 اگست 2016

کہروڑپکا(نامہ نگار)اے ٹی آئی کے پچاس سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز جناح ہال کہروڑپکا اور پریس کلب کہروڑپکا میں تقریب منعقد ہوئی ۔جناح ہال میں کارکنوں اور پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی آئی کے ناظم پنجاب چوہدری احسان جٹ اور سابق تحصیل صدر ملک احتشام ریحان اور دیگر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اے ٹی آئی نے ہر دور میں طلبہ کی صحیح رہنمائی کی ۔ہم سابق و موجودہ عہدے داروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ و ہ ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہے ہیں ۔اس موقع پر گولڈن جوبلی تقریب کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔بعدا زاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جناح ہال سے ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے احسان جٹ ،سابق ناظم پنجاب ملک ثاقب اعوان،سابق ڈویژن ناظم شہزاد میﺅ ،ملک احتشام ریحان ،حسن ایبک ،اسد چٹھہ اور مجاہد اسلام و دیگر نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے ۔