جھنگ : مریض کے لواحقین کی بدتمیزی کیخلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج
جھنگ (نامہ نگار) مریض کے لواحقین کی ڈاکٹر سے بدتمیزی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریض کے لواحقین نے موقع پر موجود ڈاکٹرلقمان سے بدتمیزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گالیاں دیں اور دھمکیاں دیں جس پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے ڈاکٹرز نے احتجاجاً آو¿ٹ ڈور میں کام بندکردیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر ڈاکٹرممتاز احمدبلوچ ، ڈاکٹرآصف رضا جنرل سیکرٹری پی ایم اے جھنگ، ڈاکٹرکامران سہیل ، ڈاکٹرسعید مالک ، ڈاکٹراحسن سلیانہ،ڈاکٹر رائے خضر بھٹی ، ڈاکٹرعاطف ، ڈاکٹرصفدر شہزاد نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹرزکو ڈیوٹی کے دوران کوئی تحفظ فراہم نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار نہیں کیاجاتا ، احتجاجاً ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آو¿ٹ ڈور بند رہے گا۔