7روز کے دوران 19 سبزیاں اور پھل 16روپے کلو تک مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے 19 سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 16 روپے کلو تک اضافہ ہوگیا۔برائلر مرغی کا گوشت3روپے کلو مہنگا ہوگیا ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ٹماٹر 2روپے اضافے سے 70روپے کلو ،ادرک چائنہ 16 روپے اضافے سے 85، پالک ایک روپے اضافے سے 25، آم کچے 3 روپے اضافے سے 40 روپے، شملہ مرچ 5 روپے اضافے سے 64 ، گاجر چائینہ 2روپے اضافے سے 45 روپے،حلوہ کدو 2 روپے اضافے سے 11،پھلیاں رواں 5روپے اضافے سے 69 ‘ شلجم ایک روپے اضافے سے 35‘ سیب کشمیری 2 روپے اضافے سے 66 ‘آم دیسی 7روپے اضافے سے 42روپے کلو،آم چونسہ سفید 2روپے اضافے سے 90،آم چونسہ کالا 6روپے اضافے سے 53، آلو بخارہ 5روپے اضافے سے 141،انار دیسی کی قیمت 6روپے اضافے سے 126 ،ناشپاتی 3روپے اضافے سے 72 ، آڑودوم9روپے اضافے سے 88 روپے کلو، خوبانی سفید 4روپے اضافے سے 116روپے اور ایک کلو خوبانی موٹی 4روپے اضافے سے 156روپے کلو ہو گئی۔ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 3روپے اضافے سے 157روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 3روپے اضافے سے 94روپے ہو گئی ہے۔