ملتان میں مسلم لیگ (ن) کی نوازشریف زندہ باد ریلی ‘عمران‘ طاہرالقادری کے پتلے جلائے
ملتان(آئی این پی)ملتان میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے رضاہال سے چوک کچہری تک نوازشریف زندہ باد ریلی نکالی جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا ء نے عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کے پتلے بھی نذرآتش کیے۔ریلی کی قیادت مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ اور دیگر نے کی۔