فرانس: سالگرہ تقریب کے دوران بار میں آتشزدگی‘ 13 افراد ہلاک

07 اگست 2016

پیرس (اے ایف پی+ رائٹرز) فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانس کے وزیر داخلہ برنارد کیزینیو کا کہنا کیوبا لبری نامی بار کے بیسمنٹ روم میں جمعہ اور ہفتہ کی رات لگی۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بار میں آگ کیک پر لگی موم بتیوں سے لگی جس نے چھت کو لپیٹ میں لے لیا، زہریلی گیسوں کے اخراج سے لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ حکام نے دہشت گردی کے کسی شک و شبہ سے انکار کیا ہے۔