اٹلی، ہنگری ،سلوانیا میں پاکستانی گرو پ کے 4 انسانی سمگلر گرفتار

07 اگست 2016

میلان (رائٹرز) اٹلی، ہنگری اور سلوانیا میں انسانی سمگلنگ کے الزام 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شمالی اٹلی میں 2، بڈاپسٹ ایک اور سلوانیا کے شہر ماری بریس بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان غیرقانونی تارکین وطن کو اٹلی لے جاتے تھے اور ان کا تعلق میلان میں ایک پاکستانی گروپ سے ہے۔