شیخوپورہ، کامونکے، اوکاڑہ: گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد کی خودکشی
شیخوپورہ+ کامونکے+ اوکاڑہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر زندگی ختم کرلی۔ شیخوپورہ میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ مرزا ورکاں روڈ کی ماریہ بی بی نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ کامونکے میں 35 سالہ نامعلوم شخص عوامی ایکسپریس کے آگے لیٹ گیا جس کے نتیجے میں اسکے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ حادثہ کے بعد بیس منٹ تک رکنے کے بعد ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ اوکاڑہ میں قصبہ حویلی کے محلہ ترسنگی کے رہائشی بلبل کا کسی گھریلو معاملہ پر بیوی سے تو تکرار ہوگئی جس سے بلبل دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے قریبی کھیتوں میںجا کر خود کو پھند ا ڈال کر خود کشی کر لی ۔