ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی‘ زیورات اور گاڑیوں سے محروم

07 اگست 2016
ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی‘ زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور+ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی‘ زیورات اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ معلوم ہو اہے کہ ڈاکو تھانہ کاہنہ کے علاقہ ایلیٹ ٹائون کے رہائشی فاروق کے گھر اہل خانہ سمیت سکیورٹی گارڈوں عمران ، یاسین اور ہمسائے ساجد کو یرغمال بنا کر ساڑھے 3 لاکھ مالیت کی نقدی دو موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ لیکر فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں عمیر سے 45ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں عمار سے 37ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ شفیق آباد کے علاقہ میں عامر سے 43ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ اقبال ٹائون کے علاقہ میں خلیل سے 13ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں وسیم سے1 لاکھ 95ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں ارسلان سے1 لاکھ 48ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ شادباغ کے علاقہ میں رحمن سے 90ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ جوہرٹائون کے علاقہ میں امتیاز سے88ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ مغل پو رہ کے علاقہ میں ریحانہ اور اسکی فیملی سے 76ہزار مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ گرین ٹائون کے علاقہ میں امان سے 57ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ شادباغ کے علاقہ میں عرفان سے 66ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ گارڈن ٹائون کے علاقہ میں شہزاد سے 36ہزار مالیت کی نقدی ، موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق قلعہ ستار شاہ کے قریب کیری ڈبہ پر لاہور سے فیصل آباد جانے والے بیرون ملک پلٹ غلام فرید کی فیملی سے پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاوئوں نے لاکھوں روپے کی کرنسی‘ زیورات‘ پاکستانی رقم اور موبائل لوٹ لئے۔ ڈاکوئوں نے خالد کے گھر داخل ہوکر ہزاروں لوٹ لئے۔ ڈاکوئوں نے اقبال سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔