بھارت: آسام میں علیحدگی پسندوں کے حملے سے زخمی مزید 3 افراد دم توڑ گئے

07 اگست 2016

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت کے شمالی مشرقی ریاست آسام میں علیحدگی پسندوں کے حملہ کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔ جبکہ باقی زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق علیحدگی پسند تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بورڈ ڈولینڈ کے 6 افراد نے ایک روز قبل مارکیٹ پر حملہ کر کے 14 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ ابھی تک بھارتی پولیس کو حملہ آوروں کی تلاش میں کوئی کامیابی نہ ہوسکی۔