گوجرانوالہ: گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا‘ چائے فروش جاں بحق

07 اگست 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر چائے فروش جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے گوبند گڑھ کے قریب واقع دکان میں بائو نامی شخص چائے بنانا رہا تھا کہ اس دوران گیس لیکج کے باعث سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے دکاندار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔