کانگووائرس کا خطرہ بڑھنے لگا‘2مشتبہ مریض میو ہسپتال داخل‘ خون کے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوا دئیے
لاہور + شیخوپورہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار خصوصی) کانگو وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا، مزید دو مشتبہ مریض میوہسپتال میں داخل ہوگئے۔ خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوا دئیے گئے۔ کانگو وائرس کے مشتبہ کیسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ 17 سالہ رانی بی بی اور 9 سالہ صبا کو کانگو وائرس کی علامات کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا ۔