کیا انیل کپور سے متاثر ہوکر بارش میں سڑکوں پر آئے، فلم پر یقین نہیں رکھتا، وزیر اعلیٰ سندھ کا جواب سکواڈ کو ہوٹر استعمال کرنے سے روکدیا

07 اگست 2016

کراچی(آن لائن)کیا آپ اداکار انیل کپور سے متاثر ہوکر بارش میں سڑکوں پر نکلے ہیں؟ اس سوال پر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے اپنے کسی خوشگوار یا سخت ردعمل کے بجائے صرف اتناکہا وہ کسی فلم پریقین نہیں رکھتے، وہ عوامی ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپورکوشش کریں گے۔ وزیراعلی کو سٹاف افسران نے پراٹھا اور چائے سے ناشتہ کرنے سے روکا اور کہا اس سے صحت پر خراب اثر پڑیگا۔ وزیراعلی نے مسکراتے ہوئے کہاکہ بچپن سے لیکر اب تک ان پراٹھوں اور چائے سے ناشتہ کیا تو صحت خراب نہیں ہوئی، اب کیوںصحت خراب ہوگی۔ وزیراعلی نے دوران سفر اپنے سکواڈکو ہوٹر استعمال کرنے سے منع کر دیا، وہ ہر اس جگہ رکتے رہے جہاں انہیں پانی نظرآیا انکی کوشش سے شام تک کافی پانی نکال دیا گیا۔