کویت :یمن کے مسئلہ پر امن مذاکرات پھر ناکام ایک ماہ بعد ہونگے

07 اگست 2016

کویت سٹی/صنعا (اے ایف پی/آن لائن) یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل شیخ احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا بحران پر مذاکرات ناکام ہو گئے۔ ایک ماہ بعد پھر مذاکراتی دور ہو گا۔ امید ہے فریقین براہ راست مذاکرات کریں گے اور کویت میں ہی یہ رائونڈ ہو گا۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے خصوصی احکامات کے بعد مملکت میں مقیم یمنی باشندوں کے لیے معلومات کی منتقلی اور پاسپورٹ کے اجرا کا عمل محض تین منٹوں میں مکمل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ۔اس سلسلے میں سعودی پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ ریاض اور جدہ ریجن میں اپنی تمام تر ٹیکنالوجی اور بہترین افرادی قوت کو استعمال میں لا رہا ہے تاکہ مملکت میں مقیم 5 لاکھ سے زیادہ یمنیوں کے لیے مطلوبہ اقدامات کو مکمل کیا جاسکے جن کو پاسپورٹ کی ضرورت ہے