یوم آزادی: اسلام آباد میں 12سے 14 اگست تک ہائی الرٹ رہے گا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد میں تین دن ہائی الرٹ رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں کنونشن سنٹر میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کی سکیورٹی کے پیش نظر گردونواح میں واقع تمام مدارس کو دودنوں کیلئے بند کردیا جائیگا۔ ہسپتالوں میں 12 سے 14 اگست تک ہائی الرٹ رہیگا،کنونشن سنٹر میں 10 ایمبولینس سمیت ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل ٹیم اور پانچ فائر بریگیڈ گاڑیاں موجود رہیں گی۔ بجلی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ہیوی جنریٹر موقع پر موجود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔