ہیرو شیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے 71سال مکمل، یادگاری تقریبات کا انعقاد

07 اگست 2016

ٹوکیو (آئی این پی) جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے 71برس مکمل ہونے پر متعدد یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مرنے والوں کی یاد کو تازہ کیا گیا۔ ہیروشیما کے میئر کا کہنا ہے کہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔