شیخ رشید کو سیاست کی ’’میرا‘‘ کہا جاتا ہے‘ عمران خان‘ طاہر القادری کی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے: حنیف عباسی

07 اگست 2016

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو پاکستان کی سیاست کی میرا کہا جاتا ہے۔ طاہر القادری ، شیخ رشید اور عمران خان کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید، عمران خان اور طاہر القادری شکست خوردہ لوگ ہیں، ان کی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے، یہ لوگ8سال سے بیانات دے رہے ہیں۔