افغانستان: 3بم دھماکے ‘ 5پولیس اہلکار، ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 15ہلاک

07 اگست 2016

کابل (اے پی پی+آن لائن) افغان دارالحکومت کے قریب بم حملہ میں 5افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں کی یہ یونٹ شمالی صوبہ لوگر کے ضلع آذر سے کابل کی طرف آرہی تھی ۔علاوہ ازیں افغانستان میں دو مختلف دھماکوں میں 10 شہری مارے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صابائی گورنر کے ترجمان نقیب احمد ائل نے بتایا کہ ضلع سیمکانائی میں پہلا دھماکہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔