بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹوں پر مطلوبہ مواد کی تصدیق کا عمل شروع

07 اگست 2016
بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹوں پر مطلوبہ مواد کی تصدیق کا عمل شروع

لاہور (کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹوں پر مطلوبہ مواد کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹوں میں متعدد خامیوں کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔ اس ضمن میں ایس ای سی پی نے تینتیس بیمہ کمپنیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ خامیوں کا تدارک کرنے کے ساتھ اپنی ویب سائٹوں کو اس ضمن میں ماضی میں جاری کردہ متعدد مراسلوں اور اطلاع ناموں کی روشنی اپ ڈیٹڈ رکھیں۔