الجزائر سے فرانس جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا

07 اگست 2016

ابوجا ( آن لائن+نوائے وقت رپورٹ )الجزائر سے فرانس جانے والا مسافر طیارہ کی الجیر میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کے ارکان سمیت 110سے زائد مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا ایئر الجزائر کا طیارہ اے ایچ 1020الجزائر کے دارالحکومت سے فرانس کے شہر مارسیلی جارہاتھا ایمرجنسی کال کے بعد را ڈار سے لاپتاہو گیا۔برطانوی میڈیا نے طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔