رواں مالی سال پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا حجم 20 ارب تک پہنچ جائیگا: عائشہ غوث

07 اگست 2016

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میںپنجاب انڈومنٹ فنڈ کا حجم 20ارب تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی کا انحصارتعلیم یافتہ نوجوان نسل پر ہے۔غربت ،بیماری اور انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے بہائو پر بند باندھنے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیم کو فروغ دیا جائے۔