کپاس کو ملکی معیشت میں غیر معمولی حیثیت حاصل ہے: رانا اعجاز

07 اگست 2016

لاہور (پ ر) کپاس کو ہماری ملکی معیشت میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس کا ہماری قومی جی ڈی پی میں 1.5 فیصد اور معیاری زرعی مصنوعات کی تیاری میں ست فیصد حصہ ہے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری زراعت پنجاب رانا اعجاز احمد نون نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجب محمد محمود کے علاوہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبداللہ ڈاکٹر عابد محمود سمیت ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی سیکرٹری زراعت محمد محمود نے کہا کہ پہلی مرتبہ موبائل فون کے ذریعے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور معلومات کو کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔