’’افغان جہاد ڈالر فساد تھا‘‘ مولانا شیرانی نے ہمارے دیرینہ موقف کی تصدیق کردی: زاہد خان

07 اگست 2016

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے افغان جہاد کو اے این پی کے قائدین نے اس وقت بھی عالمی طاقتوں کے مفادات کی لڑائی اور ڈالر فساد قرار دیاتھا اور مولانا شیرانی کے بیان نے ہمارے موقف کی تصدیق کردی۔