ناقص کارکردگی پر محکمہ زراعت کا افسر معطل
لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے ناقص کارکردگی اور سرکاری فرائض میں عدم دلچسپی کی بناء پر محمد حسنین بھٹی (بی ایس 17.) اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر کاٹن ریسرچ سب اسٹیشن رائے ونڈ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔