پاکستان کارپٹ مینو فیکچررزکے انتخابات ملک اکبر آرائیں دوبارہ چیف الیکشن کمشنر مقرر

07 اگست 2016

لاہور (پ ر) ملک اکبر آرائیں (چیئرمین شالیمار گروپ آف انڈسٹری) کو پاکستان کارپٹ مینو فیکچرر اینڈ ایسوسی ایشن کے الیکشن 2016-17 کیلئے دوبارہ چیف الیکشن کمشن مقرر کر دیا گیا‘ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کارپٹ مینو فیکچرر اینڈ ایسوسی ایشن کے الیکشن حسب روایت میرٹ اور شفاف بنیادوں پر کروائے جائیں گے‘ انکا کہنا تھا کہ الیکشن میں ایسے افراد کو منتخب کروایا جائے جو ایسوسی ایشن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔