اقتدار میںآکر چیمبر کو فوری طورپر کالی بھیڑوں سے نجات دلائیں گے: امجد چودھری

07 اگست 2016

لاہور(کامرس رپورٹر) پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات میں تمام سیٹوںپر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس امر کا اظہار گزشتہ روز پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس کے ا جلاس میں کیا گیا جس میں چیئرمین امجد چودھری ، صدر راجہ حسن اختر ، محبوب نمبر دار اور سردار عثمان غنی نے خطاب کیا ۔ امجد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار میںآکر چیمبر کو فوری طورپر کالی بھیڑوں سے نجات دلائیں گے۔خوشنود بٹ، میاںعمران اصغر ، آغا افتخار، رضی خان، شمسی شاہ، فاروق حسن، میاں شبیر احمد اوردیگرتاجرعہدیدار بھی موجود تھے۔