کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی، حمایت جاری رکھیں گے : ملیحہ لودھی

07 اگست 2016

اسلام آباد (این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ٗپاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ، کشمیر میں بھارت بربریت کا مرتکب ہوا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بہت پہلے ہی عمل ہو جانا چاہیے تھا۔ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو بھی صورتحال پر تشویش ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر دنیا میں بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔