راوی اور ہربنس پورہ نہر میں ڈوب کر بچی سمیت 2 افراد ہلاک

07 اگست 2016
راوی اور ہربنس پورہ نہر میں ڈوب کر بچی سمیت 2 افراد ہلاک

لاہور+ فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) ہربنس پورہ نہر میں 17 سالہ لڑکا، 7 سالہ بچی دریائے راوی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ اہل خانے نے کارروائی کرانے سے انکار کیا ہے 17 سالہ ساجد علی کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور فروٹ بیچتا تھا گزشتہ روز ساجد ہربنس پورہ پل کے قریب نہر میں نہا رہا تھا کہ اسی دوران نہر میں ڈوب گیا۔ راوی کے کنارے واقعے خانہ بدوش خاندان کے بچے گرمی کی شدت کے باعث راوی دریار میں نہا رہے تھے اس دوران سات سالہ لڑکی گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔