مال روڈ پر احتجاج کے دوران ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 14 ڈائیورشن پوائنٹس قائم
لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر مال روڈ پر احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے14ڈائیورشن پوائنٹس قائم کردئیے۔ شہریوںکی راہنمائی کیلئے2 ایس پیز کی نگرانی میںاضافی9ڈی ایس پیز،46ٹریفک انسپکٹرز،128پٹرولنگ آفیسرز،دفتری سٹاف سمیت 560ٹریفک وارڈنزتعینات کردیئے