ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سرکاری محکموں کیخلاف زیر التواء مقدمات کی پیروی، جلد فیصلوں کیلئے سرگرم
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان سرکاری محکموں کیخلاف زیر التواء مقدمات کی بروقت پیروی اور جلد فیصلوں کیلئے متحرک ہو گئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس میں سیکرٹری محکمہ مال لیاقت بھٹی نے ایڈووکیٹ جنرل کو محکمے کیخلاف زیر التواء مقدمات بارے بریفنگ دی۔ایڈووکیٹ جنرل آفس میں ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔