قابل اعتراض اشتہارات پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیکا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

07 اگست 2016

لاہور(وقائع نگار خصوصی) قابل اعتراض اشتہارات پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے دائر کی گئی ہے درخواست کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا حکام کو حکم دیا تھا کہ قابل اعتراض اشتہارات کی ٹی وی چینلز پر روک تھام کی جائے درخواست میں کہا گیا ہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر قابل اعتراض اشتہارات کیخلاف پیمرا کو درخواست دی ہے لیکن چیئرمین پیمرا درخواست پر فیصلہ کر رہے ہیں نہ ہی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...