منشیات فروش گرفتار، لاکھوں مالیتی 51 کلو چرس برآمد

07 اگست 2016
منشیات فروش گرفتار، لاکھوں مالیتی 51 کلو چرس برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 51 کلو چرس برآمد کر لی ۔ سی سی پی او نے شہر میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آپریشنز و انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری سونپی ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی خالد ابوبکر کی سربراہی میں سی آئی اے سٹی کے سب انسپکٹر ذوالقرنین اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم حمزہ خان کو بند روڈ سے کار میں لاہور سپلائی کیلئے چرس لے جاتے ہوئے گرفتار کرکے اس سے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 51 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔