عدالتی احکامات سے روگردانی 3 ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرق کرنیکا حکم

07 اگست 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی احکامات سے مسلسل روگردانی پر تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرق کرنے کا حکم دے دیا فاضل عدالت نے جن افسروں کی تنخواہیں قرق کرنے کا حکم دیا ہے ان میں لوئر مغلپورہ، فیکٹری ایریا تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل ہیں مذکورہ افسران عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود زیر سماعت مقدمات میں بطور گواہ پیش نہیں ہو رہے تھے۔