دھماکہ خیز مواد رکھنے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جبل بھجوا دیا گیا

07 اگست 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار) مقامی انسداد دہشت گردی کورٹ نے دھماکہ خیز مواد رکھنے والے ملزم جبار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے فاضل عدالت میں سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزم کو ریمانڈ پورا ہونے پر پیش کیا گیا فاضل عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔