گرانفروشی پر 108 دکاندار گرفتار
لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کے دوران 997 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر 26 دکانداروں کے چالان کئے جبکہ 26500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے 65 افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر 108 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں 37 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔