ٹریفک حادثے میں جاں بحق، ٹریفک وارڈن کی اہلیہ کو سی ٹی او نے 10 لاکھ کا چیک دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کرنے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے والے اہلکار سٹی ٹریفک پولیس کیلئے فخر کا باعث ہیں،دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے گذشتہ دنوں اورنج لائن ٹرین سے ڈیوٹی ختم کرکے رات گئے گھر جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر جام شہادت نوش کرنے والے ٹریفک وارڈن فرحان جاویدکی بیوہ فرح جاوید کو10لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امدادی چیک پیش کیا۔